: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نیوزی لینڈ،9مارچ(ایجسنی) آج بدھ کے روز نیوزی لینڈ میں ایک مشتبہ مسلح شخص نے فائرنگ کر کے کم از کم چار پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جب اس مسلح شخص کا تعاقب کیا گیا تو وہ ایک گاؤں کے ایک مکان میں مورچہ بند ہو گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ نیوزی لینڈ کے علاقے نارتھ آئلینڈ کے قصبے روٹورا میں ہوا۔ پولیس کے اعلیٰ افسر مائک کلیمنٹ کے مطابق اِسی شخص نے صبح کے وقت پولیس کے ایک چھوٹے جاسوس جہاز پر بھی فائر کیے تھے۔ پولیس جہاز کے ذریعے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے تھی۔ ایک زخمی پولیس اہلکار کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔